ڈھائی کروڑ پاکستانی بچے تعلیم سے محروم ہیں: ایک لمحۂ فکریہ,زابر سعید بدر
ا ڈھائی کروڑ پاکستانی بچے تعلیم سے محروم ایک لمحۂ فکریہ صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر پاکستان اس وقت ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں ایک طرف داخلی سلامتی کے مسائل، دہشت گردی، انتہا پسندی، سیاسی عدم استحکام، معاشی بحران اور عالمی سطح پر تیزی سے بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاست ہمارے سامنے چیلنج بن کر کھڑی ہے، جبکہ دوسری طرف ایک ایسا خاموش بحران بھی موجود ہے جو ان تمام مسائل سے زیادہ سنگین ہے، مگر افسوس کہ اسے وہ توجہ کبھی نہیں ملی جس کا وہ حق دار تھا۔ یہ بحران پاکستان کے تقریباً 2 کروڑ 51 لاکھ (25.1 ملین) ایسے بچوں کا ہے جو آج بھی اسکول سے باہر ہیں۔ یونیسف کے مطابق یہ دنیا میں اسکول سے باہر بچوں کی سب سے بڑی آبادیوں میں سے ایک ہے۔ اس سے بھی زیادہ تشویشناک حقیقت یہ ہے کہ جو بچے اسکول جاتے بھی ہیں، ان کی بڑی تعداد مطلوبہ تعلیمی معیار، تنقیدی سوچ (Critical Thinking)، مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت، تخلیقی ذہن اور تجزیاتی فہم سے محروم رہ جاتی ہے۔ گویا ہمارا بحران صرف Out-of-School Children کا نہیں بلکہ Out-of-Learning Children کا بھی ہے۔ تعلیم کے میدان میں معروف ماہرِ تعلیم، سابق ...