خلیل جبران کا فلسفہ محبت اور کتاب دی پرافٹ (مکالمہ 3)
یہ مکالمہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ محبت ایک پاکیزہ اور روحانی جذبہ ہے، اور اس کی قدر و قیمت کو سمجھنا چاہیے، جیسے خلیل جبران نے اپنی کتاب "The Prophet" میں بیان کیا۔ آج کل کے نوجوانوں کو اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ محبت محض جسمانی تعلق نہیں بلکہ ایک ایسی قوت ہے جو انسان کو خدا، خود، اور دوسروں کے قریب لاتی ہے تحریر و تدوین: صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر پیشکش: حفصہ زابر سعید یونیورسٹی_کیفے ٹیریا میں ہلکی پھلکی موسیقی چل رہی ہے، موسم خوشگوار ہے۔ ایک جانب چند طالب علم (آمنہ، حفصہ، احمد اور علی) ایک میز کے گرد بیٹھے ہیں۔ استاد محترم ڈاکٹر انوار احمد اپنی گہری سوچوں میں بیٹھے ہیں، ان کے سامنے "#TheProphet" کتاب رکھی ہے۔ آج #حفصہ_کی_سالگرہ ہے، اور میز پر لیموں ٹارٹ کا کیک رکھا ہوا ہے جسے بعد میں کاٹا جائے گا۔ کیفے میں خوشی کا ماحول ہے، لیکن گفتگو کا آغاز ایک سنجیدہ موضوع سے ہوتا ہے۔ --- آمنہ: (استاد کی طرف دیکھتے ہوئے) سر، آج کا لیکچر بہت معلوماتی تھا۔ خاص طور پر جب آپ نے خلیل جبران کا ذکر کیا۔ ہم نے ان کا نام تو سن رکھا ہے، لیکن کیا آپ ہمیں ان کی کتاب "The P...