کتاب دوست خاوند اور اسکی ناراض بیوی | انگریزی سے ترجمہ | زابر سعید انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اسٹڈیز
مسٹر اور مسز جانسن شہر کے قریب ایک چھوٹے سے گھر میں رہتے تھے۔ ان کے پاس بہت زیادہ پیسہ نہیں تھا، لیکن وہ غریب بھی نہیں تھے۔ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ تاہم، ان کے درمیان ایک بات پر ہمیشہ اختلاف رہتا تھا۔ مسٹر جانسن کو پرانی کتابیں خریدنے کا بہت شوق تھا۔ جب بھی وہ کسی ایسی دکان کے سامنے سے گزرتے جہاں پرانی کتابیں فروخت ہوتی تھیں، وہ اندر چلے جاتے اور کوئی نہ کوئی کتاب خرید لیتے۔ تقریباً ہر روز وہ ایک یا دو نئی کتابیں گھر لے آتے۔ ان کے چھوٹے سے گھر کے تمام کمروں کی دیواروں پر کتابوں کی الماریاں تھیں اور اب وہ سب بھر چکی تھیں۔ کتابیں فرش پر، میزوں پر اور کرسیوں پر بھی پڑی رہتی تھیں۔ مسز جانسن کافی عرصے تک خاموش رہیں۔ وہ اپنے شوہر سے محبت کرتی تھیں اور جانتی تھیں کہ انہیں پرانی کتابیں خریدنے کا شوق ہے۔ لیکن ایک دن وہ کتابوں کی مسلسل صفائی اور گرد جھاڑتے جھاڑتے تھک گئیں۔ انہوں نے اپنے شوہر سے کہا: “آپ ان میں سے کچھ کتابیں بیچ کیوں نہیں دیتے؟ آپ یہ سب کبھی پڑھ بھی نہیں سکیں گے۔” مسٹر جانسن نے جواب دیا: “نہیں، میں انہیں بیچنا نہیں چاہتا۔ مجھے اچھا لگتا ہے کہ یہ کتابیں میری الماریوں میں...