Posts

Showing posts from 2025

جب بدکردار یحییٰ خان نے صلح کا موقع ضائع کر دیا... زابر سعید بدر

Image
 جب بدکردار یحییٰ خان نے صلح کا موقع ضائع کر دیا ...  ~~~~~ زابرسعید_انسٹیٹیوٹ_آف_میڈیا_اسٹڈیز   ~~~~~ شاہ ایران نے ایران میں شہنشاہیت کے دو ہزار سالہ جشن کے دوران خاص ذاتی کاوش سے روسی لیڈر پڈگورنی PODGORNY اور یحییٰ خان کی ملاقات کا اہتمام کیا۔ مقصد اس ملاقات کرانے کا یہ تھا کہ یحییٰ خان کی روس کے ساتھ بلا وجہ تلخ کلامی سے جو بد مزگی پیدا ہو چکی ہے اس کا مدافع کیا جائے تاکہ مشرقی پاکستان کے مسئلے میں روس کی حمایت حاصل ہو سکے ۔  شاہ ایران نے کلکتہ میں مقیم عوامی لیگ لیڈروں خصوصا تاج الدین گروپ سے بھی رابطہ کیا کہ اگر پڈ گورنی کی ملاقات کا کوئی مثبت نتیجہ نکلے تو ان کو ایران لے آیا جائے اور یحییٰ خان سے براہ راست مذاکرات کی تجدید ہو سکے۔  پڈگورنی سے ملاقات کا وقت صبح ساڑھے دس بجے کار کھا گیا تا کہ یحیی خان علی الصبح شراب کے نشے میں نہ ہو ۔  لیکن بد قسمتی سے ایسا نہ ہو سکا اور اس ذات شریف کو سہارا دے کر روسی لیڈر کے خیمے تک لے جانا پڑا۔  پڈ گورنی نے اس کے استقبال میں اسے مسٹر پریذیڈنٹ کہہ کر خطاب کیا۔ یحیی خان نے کہا ” ایکسی لینسی EXCELLENCY  آپ تو...

اے آئی دنیا کی نئی حکمران, انسان کا کنٹرول ختم ہو رہا, صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر

Image
 انسان کا  دنیا  سے ختم ہوتا کنٹرول ...  اے آئی دنیا کی نئی حکمران ~~~~~~~~~ صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر   مصنوعی ذہانت () کے میدان میں کام کرنے والے عالمی راہ نما اور ماہرین ابھی تک  اس بات پر متفق نہیں ہو سکے  کہ یہ ٹیکنالوجی انسانوں اور معاشرے کو کس سمت لے جائے گی۔ سن 2025 میں سپر انسانی صلاحیتوں کے حصول کے لیے اے آئی سسٹمز کو وسعت دینے پر سیکڑوں ارب ڈالر خرچ کیے گئے۔ معروف اے آئی کمپنیوں کے سربراہان، جیسے اوپن اے آئی کے سیم آلٹمین اور ایکس اے آئی کے ایلون مسک، کا خیال ہے کہ آئندہ چار برسوں میں اے آئی اتنی ذہین ہو سکتی ہے کہ وہ زیادہ تر ذہنی کام—یعنی وہ تمام کام جو صرف لیپ ٹاپ پر کیے جا سکتے ہیں—انسانوں جتنے یا ان سے بہتر انداز میں انجام دے سکے گی۔ ماہرین اس نکتے پر متفق ہیں کہ اگر ایسا ہوا تو معاشرہ بنیادی طور پر بدل جائے گا۔  _ _ _ _ _ _ گوگل ڈیپ مائنڈ کے سربراہ ڈیمس ہسابس کے مطابق اے آئی کا اثر موبائل فون یا انٹرنیٹ جیسا نہیں بلکہ آگ یا بجلی جیسی انقلابی ایجاد کے برابر ہو گا۔ اگر یہ پیش گوئی جزوی طور پر بھی درست ثابت ہوئی تو دنیا بہت تیزی س...

اپنوں کو سنیں, وقت دیں, زندگی میں ٹھہراؤ لائیں... زابر سعید بدر

Image
 اپنوں کو سنیں, وقت دیں, زندگی میں ٹھہراؤ لائیں. ..  ~~~~~~~~ زابرسعید_انسٹیٹیوٹ_آف_میڈیا_اسٹڈیز   ~~~~~~~~ وکٹرفرینکل، بیسویں صدی کے عظیم ماہرِین نفسیات میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے نازی جرمنی کے عقوبت خانوں کی ہولناکیاں خود جھیلیں۔ ان کی مختصر مگر غیر معمولی کتاب Man’s Search for Meaning اُن کتابوں میں شمار ہوتی ہے جو انسان کی زندگی کا زاویہ بدل دیتی ہیں، اور جسے ہر شخص کو پڑھنا چاہیے۔ فرینکل ایک واقعہ بیان کرتے ہیں کہ ایک خاتون نے آدھی رات کے وقت انہیں فون کیا اور نہایت پُرسکون لہجے میں بتایا کہ وہ خودکشی کرنے والی ہے۔ فرینکل نے فون بند نہیں کیا، اسے باتوں میں لگائے رکھا اور اس کی مایوسی کے اندھیروں میں ایک ایک کر کے زندگی کے اسباب گنواتے رہے۔ طویل گفتگو کے بعد عورت نے وعدہ کیا کہ وہ اپنی جان نہیں لے گی، اور اس نے اپنا وعدہ نبھایا۔ بعد میں جب ان دونوں کی ملاقات ہوئی تو فرینکل نے پوچھا: “وہ کون سی بات تھی جس نے تمہیں زندہ رہنے پر آمادہ کیا؟” اس نے جواب دیا: “کوئی بھی نہیں۔” فرینکل نے حیرت سے دوبارہ پوچھا: “پھر آخر کس چیز نے تمہیں جینے کا فیصلہ کرنے پر مجبور کیا؟” اس کا جواب...

پاکستان اب برمنگھم کو صفائی کرنا سکھائے گا, صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر

Image
  پاکستان اب برمنگھم  کو سکھائے گا کہ کوڑا کیسے صاف کرنا ہے ~~~~~~~~~ زابرسعید_انسٹیٹیوٹ_آف_میڈیا_اسٹڈیز ~~~~~~~~ پنجاب یہاں بھی عزم ہمت اور لگن سے بازی لے گیا ______ پاکستان کے بارے میں ایک مخصوص طبقہ برسوں سے ایک ہی عینک لگا کر بیٹھا ہے—ایسی عینک جس میں ہر اچھی خبر بھی بُری نظر آتی ہے۔ اگر ملک میں کوئی مثبت کام ہو جائے تو یا تو اس پر یقین نہیں کیا جاتا، یا پھر فوراً طنز، تمسخر اور تضحیک کا بازار گرم کر  دیا جاتا ہے۔ یہ رویہ اختلافِ رائے نہیں، بلکہ احساسِ کمتری کی بدترین شکل ہے۔ بی بی سی اردو کی تازہ رپورٹ، جس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے ماہرین نے برطانیہ کے شہر برمنگھم کو صفائی کے نظام سے متعلق رہنمائی دی، ان تمام مفروضوں کو چیلنج کرتی ہے جن کے مطابق پاکستان “کچھ دینے کے قابل نہیں”۔ یہ خبر کسی سرکاری اشتہار یا دعوے کا نتیجہ نہیں، بلکہ ایک معتبر عالمی ادارے کی رپورٹ ہے—اور یہی بات بعض لوگوں کو سب سے زیادہ ناگوار گزرتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ برمنگھم جیسے بڑے شہر کو کوڑا اٹھانے والوں کی ہڑتال، اُبلتے کوڑے دانوں اور کمیونٹی نظم و ضبط کے مسائل کا سامنا تھا۔...

تازہ تحقیق : ورزش کینسر پھیلنے کی رفتار کو سست کرتی ہے, صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر

Image
 "تازہ تحقیق: ورزش کینسر پھیلنے کی رفتار سست کر تی ہے " ~~~~~~~ زابر سعید انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اسٹڈیز ~~~~~~~ نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ورزش صرف وزن کم نہیں کرتی بلکہ کینسر کی رفتار بھی سُست کر سکتی ہے۔ سائنس دانوں نے چوہوں پر کیے گئے ایک تجربے میں دیکھا کہ جب چوہے اپنی مرضی سے پہیے پر دوڑتے رہے تو ان کے جسم میں موجود ٹیومر بہت آہستہ بڑھا—اور حیرت انگیز طور پر 60 فیصد تک چھوٹا رہ گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش جسم کے اندر توانائی کے استعمال کا نظام بدل دیتی ہے۔ گلوکوز یعنی طاقت کا ایندھن، جو پہلے زیادہ تر کینسر کے خلیوں کے پاس جاتا تھا، اب پٹھوں کے پاس چلا جاتا ہے۔ یوں کینسر کے خلیوں کو طاقت کم ملتی ہے اور وہ تیزی سے نہیں بڑھ پاتے۔ تحقیق کے مطابق صرف 30 منٹ کی ہلکی سی ورزش بھی جسم میں یہ بڑی تبدیلی لانے کے لیے کافی ہے۔ ورزش کے بعد پٹھے اور دل زیادہ گلوکوز لیتے ہیں، اور ٹیومر بہت کم۔ سائنس دانوں نے یہ بھی دیکھا کہ ورزش سے 417 جینز کا نظام بدل جاتا ہے۔ خاص طور پر mTOR نامی پروٹین جو کینسر کے خلیوں کو بڑھاتا ہے، وہ دب جاتا ہے۔ ییل یونیورسٹی کی محقق ریچل پیری کا کہنا ہے: "ورز...

کولمبس دور سے 507 برس عمر پانے والا جانور—صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر

Image
  دنیا کا سب سے طویل عمر پانے والا جانور—اور نئی تحقیق کے حیرت انگیز انکشافات ~~~~~~~ زابر سعید انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اسٹڈیز   ~~~~~~~ دنیا میں طویل عمر پانے والے انسانوں کی کہانیاں ہم نے بہت سُنیں، مگر جب سائنس نے سمندر کی تہہ میں چھپے ایک خاموش جانور کی عمر کا حساب لگایا تو نتائج حیران کن نکلے۔ ’’اوشن کوہاگ‘‘ نامی یہ بظاہر عام سا کلیم پانچ صدیوں سے بھی زیادہ عمر پا سکتا ہے۔ آئس لینڈ کے پانیوں سے ملنے والا سب سے قدیم نمونہ 507 سال پرانا نکلا، جو کولمبس کے دور میں پیدا ہوا اور جدید دنیا تک زندہ رہا۔ اب نئی تحقیق نے اس جانور کی غیر معمولی عمر کے راز اور بھی کھول دیے ہیں—اور یہ راز انسانوں کے لیے بھی خاص اہمیت رکھتے ہیں۔ کوہاگ صدیوں تک اس لیے زندہ رہتا ہے کہ اس کے اندر موجود مائٹوکونڈریا عام جانوروں کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔ یہ وہ چھوٹے ’’انرجی پلانٹس‘‘ ہیں جو خوراک کو توانائی میں بدلتے ہیں۔ تحقیق بتاتی ہے کہ کوہاگ کے مائٹوکونڈریا کا حفاظتی نظام حیرت انگیز طور پر طاقتور ہے۔ ان میں الیکٹرونز کے بہاؤ میں خرابی بہت کم ہوتی ہے، جس کی وجہ سے وہ ری ایکٹو آکسیجن اسپیشیز جیسے نقص...

ہوش اڑانے, دل دہلانے, آنکھیں چندھیا نے, رونگٹے کھڑے کر دینے والے کائناتی راز,زابر سعید بدر

Image
 ہوش اڑانے, دل دہلانے, آنکھیں چندھیا نے, رونگٹے کھڑے کر دینے والے کائناتی راز °°°°°° صاحبـــــــــزادہ_محمدزابرسعیدبدر کائنات ہمیشہ سے انسان کے لیے حیرت، سوال اور اُلجھن کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ رہی ہے۔ ہم جتنی جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی آلات بھی بنا لیں، آسمان کی وسعتیں ہر روز کوئی نہ کوئی نیا راز کھول دیتی ہیں۔ حال ہی میں ماہرینِ فلکیات نے ایک ایسی دریافت پیش کی ہے جس نے ہر طالب علم اور محقق کے سامنے ایک حیران کن حقیقت رکھ دی ہے—ایک ایسا دیوہیکل پانی کا بادل جس کا حجم انسانی ذہن کی گرفت سے باہر ہے۔ سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ ہم سے تقریباً 12 ارب نوری سال کے فاصلے پر ایک طاقتور بلیک ہول کے گرد پانی کے بخارات کا ایک غیر معمولی بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ عام زبان میں یہ کوئی دریا یا سمندر نہیں، بلکہ پانی کا ایک ’’بادل‘‘ ہے جسے سائنس کی زبان میں Water Vapor Cloud کہا جاتا ہے۔ اس بادل میں موجود پانی کی مقدار زمین کے تمام سمندروں کے مقابلے میں تقریباً 140 ٹریلین (140 کھرب) گنا زیادہ ہے۔ یہ مقدار اتنی بڑی ہے کہ انسان اسے کسی زمینی مثال سے پوری طرح سمجھ ہی نہیں سکتا۔ یہ دریافت اس لیے بھ...

کیا پاکستان اتنا ہی ناکام ہے جتنا آپ سمجھتے ہیں, زابر سعید بدر

Image
  کیا پاکستان اتنا ہی ناکام ہے جتنا آپ سمجھتے ہیں -------- ایک جائزہ  # صاحبـــــــــزادہ_محمدزابرسعیدبدر دنیا کے ہر معاشرے میں لوگ اپنے ملک کے بارے میں شکایت ضرور کرتے ہیں۔ کبھی وہ حکمرانوں کو برا کہتے ہیں، کبھی نظام پر انگلی اٹھاتے ہیں، کبھی میڈیا کی آزادی پر سوال کرتے ہیں، اور کبھی کہتے ہیں کہ جمہوریت کمزور ہے یا انسانی حقوق نظرانداز ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں بھی ایسی گفتگو عام ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ احساسِ مایوسی صرف ہمارا مسئلہ نہیں۔ دنیا کے تقریباً دو سو ممالک میں سے شاید ہی کوئی ایسا ہو جہاں کے لوگ اپنی ریاست سے مطمئن ہوں۔ گلے شکوے انسانی تاریخ اور سماجی فطرت کا حصہ ہیں۔ جنوبی ایشیا کا جائزہ لیں تو ہم اکیلے نہیں کھڑے۔ بھارت جیسی بڑی جمہوریت میں لوگ آئے دن کہتے ہیں کہ میڈیا آزاد نہیں، حکومت آمرانہ ہوتی جا رہی ہے، اقلیتیں غیر محفوظ ہیں اور عدلیہ دباؤ میں ہے۔ بنگلہ دیش میں اپوزیشن کی آواز دبنے کی شکایت ہوتی ہے۔ سری لنکا اور نیپال میں کرپشن اور سیاسی خاندانوں کا اثر موضوعِ بحث رہتا ہے۔ یہ سب کچھ کچھ نہ کچھ ہمارے جیسا ہے، بلکہ بعض پہلوؤں سے زیادہ شدید ہے۔ اگر آپ چین کا رخ ...

انسانی ذہن کس طرح مغالطہ پیدا کرتا ہے, جدید تحقیق, صاحب زادہ زابر سعید بدر

Image
زابر سعید انسٹیٹیوٹ فار ایکڈیمک ریسرچ اینڈ میڈیاا سٹڈیز کے زیر اہتمام اس مونوگراف کو جو عصر حاضر کے جدید تقاضوں کو مد نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ ذہن کی ساخت پر اب تک جو ریسرچ سامنے ائی ہے اور کس طرح ذہن فکری مغالطے پیدا کر سکتا ہے اس حوالے سے مختصرا جائزہ بھی لیا گیا ہے تاکہ اس موضوع سے دلچسپی رکھنے والے طالب علم جزوی طور پر ذہنی مغالطوں سے اگاہ ہو سکیں اور اس امر کو تسلیم کر سکیں کہ ایک دوسرے کو سپیس دینا بہت ضروری ہے اور اج کے دور میں جو ہم ایک دوسرے پر غلط ہونے کا فتوی لگاتے ہیں اور اسے غدار یا کافر کی اصطلاحات کے فریم میں دیکھتے ہیں جس سے معاشرے میں شدید بگاڑ بے چینی فرسٹریشن اور دباؤ پیدا ہوتا ہے جس کا ہم اپنے  اطراف میں مشاہدہ کر رہے ہیں صاحبزادہ محمد زابر سعید بدر  باب اوّل انسانی ذہن: حقیقت، ادراک اور خود کو دھوکہ دینے کی ابتدا صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر  (The Mind’s Earliest Illusions: Reality vs Perception) انسانی ذہن کائنات کی سب سے پیچیدہ اور پراسرار حقیقتوں میں سے ایک ہے۔ بظاہر ہم سمجھتے ہیں کہ ہم دنیا کو ویسے ہی دیکھتے ہیں جیسی وہ ہے، لیکن نیوروسائنس، فلسفہ او...

آٹزم, وجوہات, غلط فہمیاں, اور نئی سائنسی تحقیق, حفصہ زابر سعید بدر, زابر سعید بدر

Image
آٹزم وجوہات، غلط فہمیاں اور  نئی سائنسی تحقیق – ایک عام  فہم رہنمائی           صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر      حفصہ زابر سعید بدر ~~~~~~~~~~ 1. آٹزم کیا ہے اور نئی تحقیق کیا کہتی ہے؟ دنیا بھر میں آٹزم کو اب صرف ایک ذہنی یا پیدائشی بیماری نہیں سمجھا جاتا، بلکہ اسے جینیاتی (Genetic) اور ماحولیاتی (Environmental) عوامل کے مجموعی اثرات سے جڑا ہوا سمجھا جا رہا ہے۔ امریکہ میں ایک بڑے تحقیقی پروگرام Autism Data Science Initiative (ADSI) پر کام ہو رہا ہے جس میں بچوں کی پیدائش سے لے کر ان کی نشوونما تک ہزاروں ریکارڈز جمع  کیے جا رہے ہیں۔ اس تحقیق میں 2008 سے اب تک 104,000 سے زائد بچوں کا ڈیٹا شامل کیا گیا ہے، جن میں سے تقریباً 4,000 بچوں میں آٹزم پایا گیا۔ محققین کے مطابق ماں کی صحت، حمل کے دوران درپیش مسائل، فضائی آلودگی، پانی کے معیار، ہارمون متاثر کرنے والے کیمیکلز اور ماحول کی مجموعی حالت اٹزم  کے امکانات کو بڑھا سکتی ہے۔ خاص طور پر ایسی کیمیکل آلودگیاں جو ڈی این اے کو نقصان پہنچائیں یا نئی جینیاتی تبدیلیاں پیدا کریں، ...

وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ ,صاحب زادہ زابر سعید بدر

Image
  وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ """""""""""""""""""""""""""""""""" # صاحبـــــــــزادہ_محمدزابرسعیدبدر دنیا بھر میں خواتین کو جن مشکلات کا سامنا ہے اور ان کے حقوق کی جس انداز میں خلاف ورزی ہو رہی ہے اس سے انکار ممکن نہیں،اقوام متحدہ کی مختلف عالمی کانفرنسوں میں خواتین کے مسائل کے حل، ترقی کی دوڑ میں ان کیلئے مواقع پیدا کرنے اور خاص طور پر تشدد کے بڑھتے ہوئے جس رجحان کا انہیں سامنا ہے اس پر بہت مرتبہ سوالات اٹھائے گئے ہیں اور اس سے اتفاق کرتے ہوئے ان کے حل کی سفارشات کی بھی کی گئی ہیں۔ عورت کی ترقی کے بغیر دنیا کی ترقی کا تصور ہی ناممکن ہے اور دنیا کو معاشی مسائل سے نکالنے کیلئے دنیا کی آدھی آبادی کے کردار کو کیسے نظرانداز کیا جا سکتا ہے؟جنسی تشدد کے خلاف سخت قوانین کا نفاذ بھی ضراوری ہے، امریکا میں بھی خواتین کے حقوق کیلئے بات کرنے والوں کو بعض حلقوں کی طرف سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خاص طور پر خواتین کے خ...