Posts

Showing posts with the label Mukalma

خلیل جبران کا فلسفہ محبت اور کتاب دی پرافٹ (مکالمہ 3)

Image
  یہ مکالمہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ محبت ایک پاکیزہ اور روحانی جذبہ ہے، اور اس کی قدر و قیمت کو سمجھنا چاہیے، جیسے خلیل جبران نے اپنی کتاب "The Prophet" میں بیان کیا۔ آج کل کے نوجوانوں کو اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ محبت محض جسمانی تعلق نہیں بلکہ ایک ایسی قوت ہے جو انسان کو خدا، خود، اور دوسروں کے قریب لاتی ہے تحریر و تدوین:  صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر پیشکش: حفصہ زابر سعید یونیورسٹی_کیفے ٹیریا میں ہلکی پھلکی موسیقی چل رہی ہے، موسم خوشگوار ہے۔ ایک جانب چند طالب علم (آمنہ، حفصہ، احمد اور علی) ایک میز کے گرد بیٹھے ہیں۔ استاد محترم ڈاکٹر انوار احمد اپنی گہری سوچوں میں بیٹھے ہیں، ان کے سامنے "#TheProphet" کتاب رکھی ہے۔ آج #حفصہ_کی_سالگرہ ہے، اور میز پر لیموں ٹارٹ کا کیک رکھا ہوا ہے جسے بعد میں کاٹا جائے گا۔ کیفے میں خوشی کا ماحول ہے، لیکن گفتگو کا آغاز ایک سنجیدہ موضوع سے ہوتا ہے۔ --- آمنہ: (استاد کی طرف دیکھتے ہوئے) سر، آج کا لیکچر بہت معلوماتی تھا۔ خاص طور پر جب آپ نے خلیل جبران کا ذکر کیا۔ ہم نے ان کا نام تو سن رکھا ہے، لیکن کیا آپ ہمیں ان کی کتاب "The P...

اسرائیلی اخبارات میں عمران خان کی حمایت کا معاملہ

Image
یونیورسٹی   کیفے میں گرم کافی کا ایک اور  مگ لایا گیا۔ ڈاکٹر انوار احمد نے اپنی سنہری عینک کے اوپر سے طلبا کی جانب دیکھا اور اپنے مخصوص انداز سے مسکراتے ہوئے کہا، "بھئی، بسکٹ ختم نہ ہو جائیں، یہ کافی کا مزہ بسکٹ کے ساتھ ہی ہے!" آمنہ، حفصہ، احمد، اور علی کافی کی چسکیاں لینے میں مصروف تھے، لیکن سیاسی گفتگو کا موضوع کافی سے کہیں زیادہ تلخ تھا۔ "تو ڈاکٹر صاحب، یہ عالمی میڈیا # عمران_خان کی حمایت کیوں کر رہا ہے؟" احمد نے سنجیدہ لہجے میں پوچھا۔ ڈاکٹر انوار نے کافی کا گھونٹ لیا اور کچھ دیر سوچنے کے بعد کہا، "دیکھو، یہ سب ایک بین الاقوامی کھیل ہے۔ یہ صرف عمران خان کی بات نہیں، بلکہ بین الاقوامی طاقتوں کا کھیل ہے۔ جیسے 30 سال پہلے حکیم محمد سعید اور ڈاکٹر اسرار احمد نے ہمیں خبردار کیا تھا کہ یہ سب نیو ورلڈ آرڈر کا حصہ ہے۔ اور آج ہم جو دیکھ رہے ہیں، وہ انہی باتوں کا نتیجہ ہے۔" علی نے حیران ہو کر کہا، "لیکن عمران خان تو ہمیشہ اس خاص ملک کے مخالف رہے ہیں، تو یہ باتیں کہاں سے آ رہی ہیں کہ وہ ا س ر ا ئ ی ل کے حمایتی ہیں؟" ڈاکٹر انوار نے سر ہلایا، "ی...