بھارتی پروپیگنڈہ اور پاکستانی ذرائع ابلاغ(محمد زابر سعید بدر) صحافیانے
(صحافیانے) سسکتی پاکستانیت اور بھارتی پروپیگنڈہ محمد زابر سعید بدر موجودہ دور ابلاغ عامہ کا ہے اور اس کے تصورات اس تیزی سے بدل رہے ہیں کہ بیس سال پہلے کے ذرائع ابلاغ کا تصور بھی اب عجیب سا لگتا ہے‘ بے شمار ٹیلی ویژن چینل‘ لاتعداد ریڈیو سٹیشن‘ انٹرنیٹ کا اب ایک ہتھیلی میں سما جانا اور ہر دن ایک نئی سائنسی ایجاد‘ پوری دنیا گویا جام جم کی صورت میں اب ہر گھر میں بلکہ ہر کمرے میں تقریباً ہر فرد کے ہاتھ میں سما گئی ہے۔ ابلاغ عامہ کے ماہرین اب ہر حکومت‘ ادارے‘ محکمے کی ضرورت بن چکے ہیں۔ ابلاغ عامہ کے ماہرین کی ضرورت صرف پرنٹ یا الیکٹرانک میڈیا کو ہی نہیں ہے بلکہ ممالک کے صدور اور وزراء اعظم بھی ان کے مشوروں پر عمل کرنا ضروری خیال کرتے ہیں۔ رائے عامہ معاشرے میں کیا کردار ادا کرتی ہے‘ دنیا کا ہر بااثر اور اہم شخص تو ایک طرف رہا‘ اب عام آدمی بھی اس کی اہمیت سے آگاہ ہو چکا ہے۔ ابلاغ عامہ کے یہ ماہرین رائے عامہ ہموار کرتے ہیں‘ رائے عامہ کے رہنما تیار کرتے ہیں اور پروپیگنڈا کی مختلف تکنیکوں کی مدد سے بڑی مضبوط اور مستحکم حکومتوں کو اُڑا کر رکھ دیتے ہیں۔ ابلاغ عامہ کا دائرہ کار اب بہت وسیع ہو ...