Posts
Showing posts from November, 2023
پینا ڈال کی گولی اور ہم (کالم زابریافت)
- Get link
- X
- Other Apps
پینا ڈال کی گولی اور ہم صاحبـــــــــزادہ_محمدزابرسعیدبدر حکومت پنجاب کی طرف سے جمعہ ہفتہ اتوار تمام سکول کالج اور یونیورسٹیاں بند کرنے اور جمعہ اور ہفتے کو تمام مارکٹیں گروسری سٹور اور دکانیں بھی بند رکھنے کا فیصلہ گویا ایسا ہی ہے جیسا کسی زمانے میں ڈبل سواری پر پابندی لگائی جاتی تھی یا آج بھی کسی گاؤں کا ڈنگر ڈاکٹر ہر مریض کو پیراسٹامول یا ڈسپرین کی گولی دے دیا کرتا ہے ہماری قوم کا المیہ یہ ہے کہ کسی بھی مسئلے یا بیماری کی جڑ میں جائے بغیر بس ڈنگ ٹپاؤ کام کرتے ہیں اسموگ کے حوالے سے نومبر 2016 میں میری رپورٹ جیو کی ویب سائٹ پر موجود ہے اگر ہم اسی وقت ہنگامی بنیادوں پر صورتحال کی سنگینی کا ادراک کرتے تو آج صورتحال یہ نہ ہوتی شہروں میں جہازی سائز کی گاڑیاں جو جہاں سے گزر جائیں ٹریفک جام ہو جاتی ہے. اگر ان کا استعمال ترک کر دیا جاتا تو اتنے زیادہ فلائی اوورز اور انڈر پاسز بنانے کی بھی ضرورت پیش نہ آتی اور ماحولیاتی آلودگی میں بھی خاطر خواہ کمی آتی اسی طرح شہروں میں بڑی گاڑیوں کا بے دریغ استعمال اگر حکما بند کر دیا جاتا تو آج ہم سکول کالج اور یونیورسٹیاں بند نہ کر رہے ہوت...