ایک امریکی نے اپنی شادی کو کیسے محفوظ بنایا ترجمہ و ادارت: صاحب زادہ زابر سعید بدر ریڈرز ڈائجسٹ کے حالیہ شمارے (اکتوبر۔نومبر 2025) میں ایک نہایت دلچسپ اور سبق آموز کہانی شائع ہوئی ہے۔ یہ کہانی صرف فوجی زندگی اور قربانیوں کی جھلک ہی نہیں دکھاتی بلکہ ازدواجی رشتے کو مضبوط بنانے کے ایسے اصول بھی سامنے لاتی ہے جو ہم سب کے لیے رہنمائی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ یہ ترجمہ اور پیشکش زابر سعید انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اسٹڈیز کے پلیٹ فارم سے طلبہ اور عام قارئین کے فائدے کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ : "فرینڈلی فائر سے بچنے کی ٹریننگ، جو گھر پر بھی کام آئی" جیسن ریڈمین (امریکی نیوی سیل) 1998 کی بات ہے۔ میں ایک نوجوان، غیر شادی شدہ نیوی سیل تھا۔ سیل (SEAL) دراصل امریکہ کی بحریہ کا ایک خصوصی دستہ ہے۔ ان کا کام دنیا کے مشکل ترین اور خطرناک ترین فوجی مشنز پر جانا ہوتا ہے—کبھی سمندر میں، کبھی ہوا میں اور کبھی دشمن کی سرزمین پر۔ سیل اکثر مہینوں اپنے گھروں سے دور رہتے ہیں، اسی لیے ان کی ذاتی زندگی بہت کٹھن گزرتی ہے۔ اس وقت میری زندگی میں رومان اور مہم جوئی دونوں تھے۔ جہازوں سے چھلانگ لگانا، جدید...
Comments