دنیا کی نئی تقسیم اور ٹرمپی ورلڈ آرڈر/صاحبزادہ محمد زابر سعید بدر

دنیا کی نئی تقسیم اور ٹرمپی ورلڈ آرڈر

محمد زابر سعید بدر

ایک ہزار سال پیشتر دنیا دو بلاکس میں تقسیم تھی ایک طرف مسلمانوں کی شاندار اور عظیم تہزیب اور حکومتیں دوسری طرف خونخوار اور وحشی مغل جنھوں نے خوارزم شاہی حکومت اور پھر خلافت عباسیہ کو تنکوں کی طرح بکھیر دیا اور خلیفہ بغداد کو ہاتھیوں تلے رندوا کر ان کے جسم کا قیمہ بنا دیا. اسی زمانے میں یورپ میں بنی امیہ کے ایک شہزادے نے شاندار تہزیب وتمدن کی بنیاد ڈالی اور اجڈ, وحشی,بدبودار یورپ کو کپڑے پہننے کے سلیقے سے آگاہ کیا آداب معاشرت سکھلائے اور اندلس کی جامعات میں پڑھایا اور انہی لوگوں نے آکسفورڈ اور کیمرج کی طرح ڈالی.1492 میں سلطان عبداللہ الحمرا کی جابیاں فرنگی بادشاہ اور اسکی ملکہ کے حوالے کر کے روتا ہوا 

رخصت ہوا اور مسلمان آٹھ سو برس حکومت کر کے بھی اجنبی ٹھہرے اور آج مسلمان وہاں کتنے ہیں سب جانتے ہیں اسی صدی میں ایک نئی سپر پاور جنم لے رہی تھی ایک ترک سردار عثمان اس کا بانی تھا اس عظیم سپر پاور نے اگلی تین چار صدیوں تک دنیا پر حکمرانی کرنا تھی سلطان بایزید پیرس کے دروازے پر دستک دے رہا تھا کہ امیر تیمور کے حملے نے اسے واپسی کی راہ دکھائی اور مسلمان اس کے بعد کبھی وہاں نہ پہنچ سکے وگرنہ دنیا کی تاریخ آج کچھ اور ہوتی سولہویں صدی میں ایک اور سپر پاور نے جنم لیا اور ہندوستان میں شاندار مغل تہزیب کا جنم ہوا.اور پھر زوال کا آ غاز ہوا ابن خلدون بھی یہی کہتا ہے.عثمانی اور مغل سلطنت کے کھنڈروں پر گریٹ برٹش ایمپائیر نے اپنی تاریخ لکھی.شہنشاہ نپولین بھی جس کے آگے ناکام رہا اور ہم پھر ہم دیکھتے ہیں کہ سویا ہوا امریکہ اٹھ ریا ہے اور برطانوی غلامی کا طوق اتار پھینکتا ہے ایک نئی سپر پاور کا جنم ہوا چا ہتا ہے یورپ کا مرد بیمار ترکی اب بے بس ہو چکا  ہے. نیا ورلڈ آرڈر آ چکا اور سوویت یونین بنتاہے .پہلی اور دوسری جنگ عظیم ہوتی ہے اور نتیجہ یہ کہ دنیا امریکی اور روسی دو بلاکس میں تقسیم ہو جاتی ہے.گرم پانیوں تک پہنچنے کے خواہش سوویت یونین کو افغانستان پر حملہ کرنے پر اکساتی ہے اور یہی غلطی اس کا خاتمہ کر دیتی ہے.بس اب ایک ہی سپر پاور ہے اور وہ ہے ریاست ہائے متحدہ امریکہ ...اپنی من مانی کرنے کے لئے آزاد,اور پاکستان نے جو ساتھ دیا...سب کچھ بھلا دیا. کون سا ساتھ بھئی..؟؟ نیا ورلڈ آرڈر آتاہے امریکی من مانیوں کا آغاز ہوتا ہے عراق پر حملہ,فلسطین کا مسلہ,لیبیا,شام,مصر افغانستان,ایران پر پابندیاں..........انتہا پسند بش جاتا ہے اور اوباما آتا ہے ذرا دھیما چلتا ہے دنیا کے مسائیل کم نہیں ہوتے برھتے ہیں اور اب وائٹ ہاؤس میں خود امریکی تاریخ کا متنازع ترین صدر قدم رنجہ فرما چکا ہے سات ممالک کے مسلمانوں پر امریکہ کی سرزمین تنگ کر دی گئی ہے البتہ ان ممالک کے یہودیوں کے لئے کھلی ہے.پاکستان کو وارننگ پر وارننگ دی جا رہی ہے ہندوستان سے دوستی بڑھتی جاتی ہے.نیا ٹرمپی ورلڈ آرڈر اب دنیا کو نئی تقسیم کروا رہا ہے.عوامی جمہوریہ چین جو پاکستان کا عظیم دوست ہے سپر پاور کو للکار رہا ہے چین ایک نئی سپر پاور بننے جا رہا ہے پاکستان اب چین کے ساتھ ہے اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ سات دہائیوں سے بھارت کی سرپرستی کرنے والا روس اب گرم پانیوں کے لئے پاکستان اور چین کے ساتھ کھڑا ہے.نیا بلاک جنم لے چکا ہے فلسطین کے صدر نے پاکستان میں مسلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمائت کا اعلان کر دیا ہے.سابق سوویت یونین کے آخری صدر میخائیل گورباچوف تیسری عالمگیر جنگ کے خدشے کا اظہار کر چکے ہیں.نیٹو اور روسی فوجیں آمنے سامنے کھڑی ہیں اور امریکی صدر ڈولنلڈ ٹرمپ اپنا ورلڈ آرڈر جاری کر رہے ہیں.کبھی امریکی صحافیوں کو مظاہروں کی کوریج کرنے پر رگڑا جا رہا ہے تو کبھی امریکی اٹارنی جنرل کو فارغ کیا جا رہا ہےادھر کینڈا میں مسجد پر فائرنگ ہو رہی ہے اور چھ مسلمان شہید ہو چکے ہیں امریکی عدالت کے حکم امتنائی کی بھی پرواہ نہیں کی جا رہی.مختلف جماعتوں پر پابندیاں لگنے کا آغاز ہو چکا ہے.ایک بڑی امریکی ٹیلی کام کمپنی اپنے ملازمین کے تحفظ کے لئے ٹرمپ کے آرڈر کے خلاف میدان میں آ چکی ہے.بھارتی وزیر اعظم ٹرمپی نشے میں چور پاکستان کا پانی بند کرنے اور سندھ طاس معاہدے کی تنسییخ کی بات کر رہے ہیں.دنیا کا ایک نیا منظر نامہ تشکیل پا رہا ہے جو جلد ایک نیا رخ لے گا.

Comments

Popular posts from this blog

ایک امریکی نے اپنی شادی کو محفوظ کیسے بنایا, زابر سعید بدر

ڈیورنڈ لائن, تاریخی حقائق اور پاک-افغان تعلقات / صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر

ذہنی بیماروں کو پکڑنے کا. وقت آن پہنچا