برما کے مظلوم مسلمان اور وحشت,بربریت اور سفاکیت کا ننگا ناچ/صاحبزادہ محمد زابر سعید بدر
برما کے مظلوم مسلمان اور وحشت,بربریت اور سفاکیت کا ننگا ناچ صاحبزادہ محمد زابر سعید بدر شاعر مشرق حضرت علامہ محمد اقبالؒ نے اپنی شہرہ آفاق کتاب ’بانگ درا‘ میں اپنی نظم ”غلام قادر روہیلہ“ میں اقوام کے عروج و زوال کے اہم اسباب میں سے ایک اہم سبب پر روشنی ڈالی ہے اسی لئے انہیں ”دانائے راز“ کہا جاتا ہے: مگر یہ راز آخر کھل گیا سارے زمانے پر حمیت نام ہے جس کا گئی تیمور کے گھر سے غلام قادر روہیلہ برصغیر کی تاریخ میں ایک انتہائی سفاک اور سنگدل شخص گزرا ہے جس نے مغل شہنشاہ شاہ عالم کی آنکھیں نکلوا ڈالیں اور مغل شہنشاہیت کے جبروت اور سطوت کی نشانی لال قلعہ میں تیمور اور بابر کی بیٹیوں کو ناچنے کا حکم دے دیا۔ علامہ اقبالؒ نے برصغیر کی تاریخ کے اہم دردناک واقعے کی طرف اشارہ کردیا ہے‘ جب غلام قادر روہیلہ نے لال قلعہ کے دیوان خاص میں جہاں کبھی شہاب الدین محمد شاہجہاں اور اورنگزیب عالمگیر تخت طاؤس پر بیٹھ کر ہندوستان کی تقدیر کے فیصلے کرتے تھے‘ اسی دیوان خاص میں اس نے مغل شہزادیوں کو ناچنے کا ...