2016 کا پاکستان ایک جائیزہ/محمد زابر سعید بدر
2016 کا پاکستان, ایک جائیزہ
محمد زابر سعید بدر
...وقت کیا ہے؟ کب سے ہے اور کب تک رہے گا؟ یہ نہ تو کوئی جانتا ہے اور جان کر ہم کریں بھی کیا؟ سادہ سا جواب ہے کہ وقت ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا، البتہ ہمارے پاس وقت بہت کم ہے اور جب تک ہے بس وہی ہے اس کے بعد کیا ہے، رب کی باتیں تو رب ہی جانے، جب تک مہلت ہے، اسی وقت تک سب بہاریں ہیں،اللہ تعالیٰ نے تو وقت کی قسم کھا کر کہا ہے کہ انسان خسارے میں ہے۔
دو ہراز سولہ بڑے بڑے نامور لوگوں کو اپنے ساتھ لے گیا، ان میں عبد الستار ایدھی، امجد صابری، فاطمہ ثریا بجیا، موسیقار رابن گھوش، ماضی کی عظیم اداکارہ شمیم آراء، پروڈیوسر یاور حیات، صحافت کا ایک قدآور نام سید انور قدوائی، شفیق مرزا، نامور ادیب اور افسانہ نگار انتظار حسین، گلوکار اے نیر،نامور سیاست دان ڈاکٹر جہانگیر بدر،کرکٹر حنیف محمد،امتیاز احمد، بچوں کے جاسوسی ادب میں بڑا نام اشتیاق احمد، بین الاقوامی شہرت یافتہ کوہ پیما حسن سد پارہ، اردو ادب کی تاریخ مرتب کرنے والے نامور محقق ڈاکٹر انور سدید اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے فرزند ڈاکٹر جاوید اقبال شامل ہیں۔
لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے گزشتہ 10 برسوں میں یہ پہلا سال تھا جو اہل پاکستان کے لیے باعث اطمینان رہا(جاری)
My Blog On Geo News
http://urdu.geo.tv/latest/155640-2016-ka-pakistan-ek-jaiza
Comments