پاکستان کا پہلا دفاعی حصار نظریہ پاکستان ہے/صاحبزادہ محمد زابر سعید بدر

پاکستان کا پہلا دفاعی حصار نظریہ پاکستان  ہے:زابر سعید بدر

نئی نسل کو بےکار بحثوں میں الجھا کر ملک کی بنیادوں کو کمزور کیا جا رہا ہے,استقبالیہ سے خطاب

لاہور(پ ر)
لاہور جرنلسٹس فورم کے صدر,معروف دانشور,سینئر صحافی اور محقق صاحبزادہ محمد زابر سعید بدر نے کہا ہے کہ پاکستان اگر ایک جسم ہے تو نظریہ پاکستان اسکی روح ہے لیکن آج کل نظریہ پاکستان کا مزاق اڑانا ایک فیشن بن گیا ہے نئی نسل کو بےکار اور فضول بحث و مباحث میں الجھا کر نام نہاد دانشور طبقہ فرسٹریشن میں مبتلا کرنے کے ساتھ ساتھ میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کر رہا ہے پاکستان سوشل میڈیا رائیٹرز فورم کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئےاستقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے میڈیا کواپنی خود احتسابی کے ساتھ ساتھ مثبت کردار ادا کرنے کا مشورہ دیا تاکہ نئی نسل نظریہ پاکستان کی اہمیت کو سمجھے.اس موقع پر محمد زابر سعید کو فورم کی طرف سے بیسٹ بلاگر آف دی ائیر ایوارڈ برائے سال2016 دیا گیا.استقبالیہ میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے سابق وائیس چانسلر  ڈاکٹر غلام مصطفےحبیب اللہ,عالمی شہرت یافتہ ترک سکالر اور پنجاب یونورسٹی رومی چئیر کے سربراہ ڈاکٹر درمش بلگر,ڈاکٹر وحید الرحمن خان,ڈاکٹر اعجاز الحق اعجاز, نامور تاریخ دان قائیم جعفری, کاشف منظور  مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات, سینئر صحافیوں اور معززین کی    کثیر تعداد نے شرکت کی#

Comments

Popular posts from this blog

ایک امریکی نے اپنی شادی کو محفوظ کیسے بنایا, زابر سعید بدر

ڈیورنڈ لائن, تاریخی حقائق اور پاک-افغان تعلقات / صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر

ذہنی بیماروں کو پکڑنے کا. وقت آن پہنچا