اسرائیلی اخبارات میں عمران خان کی حمایت کا معاملہ
یونیورسٹی کیفے میں گرم کافی کا ایک اور مگ لایا گیا۔ ڈاکٹر انوار احمد نے اپنی سنہری عینک کے اوپر سے طلبا کی جانب دیکھا اور اپنے مخصوص انداز سے مسکراتے ہوئے کہا، "بھئی، بسکٹ ختم نہ ہو جائیں، یہ کافی کا مزہ بسکٹ کے ساتھ ہی ہے!" آمنہ، حفصہ، احمد، اور علی کافی کی چسکیاں لینے میں مصروف تھے، لیکن سیاسی گفتگو کا موضوع کافی سے کہیں زیادہ تلخ تھا۔ "تو ڈاکٹر صاحب، یہ عالمی میڈیا # عمران_خان کی حمایت کیوں کر رہا ہے؟" احمد نے سنجیدہ لہجے میں پوچھا۔ ڈاکٹر انوار نے کافی کا گھونٹ لیا اور کچھ دیر سوچنے کے بعد کہا، "دیکھو، یہ سب ایک بین الاقوامی کھیل ہے۔ یہ صرف عمران خان کی بات نہیں، بلکہ بین الاقوامی طاقتوں کا کھیل ہے۔ جیسے 30 سال پہلے حکیم محمد سعید اور ڈاکٹر اسرار احمد نے ہمیں خبردار کیا تھا کہ یہ سب نیو ورلڈ آرڈر کا حصہ ہے۔ اور آج ہم جو دیکھ رہے ہیں، وہ انہی باتوں کا نتیجہ ہے۔" علی نے حیران ہو کر کہا، "لیکن عمران خان تو ہمیشہ اس خاص ملک کے مخالف رہے ہیں، تو یہ باتیں کہاں سے آ رہی ہیں کہ وہ ا س ر ا ئ ی ل کے حمایتی ہیں؟" ڈاکٹر انوار نے سر ہلایا، "ی...