بین الاقوامی پالیسی ساز کیا سوچ رہے | فارن افئیرز | اگست 2026 | صاحب زادہ زابر سعید بدر
تازہ شمارۂ فارن افیئرز | بدلتی ہوئی عالمی طاقت کا فکری منظرنامہ صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر #زابرسعیدانسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈ پالیسی اسٹڈیز کی جانب سے عالمی سطح کے اہم جرائد میں شائع ہونے والے مضامین اور بین الاقوامی تعلقات سے متعلق تازہ فکری مباحث کو اردو قارئین کے لیے نمایاں کرنا اس مقصد کا حصہ ہے کہ ہمارے طلبہ، اساتذہ، محققین اور عام قارئین دنیا میں رونما ہونے والی بڑی تبدیلیوں کو صرف خبروں کے ذریعے نہیں بلکہ ان کے پسِ پشت موجود فکری رجحانات کے ذریعے بھی سمجھ سکیں۔ اسی سلسلے میں تازہ شمارۂ فارن افیئرز کا مطالعہ ایک دلچسپ اور اہم عالمی منظرنامہ ہمارے سامنے رکھتا ہے۔ اس شمارے کے مختلف مضامین کو اگر الگ الگ پڑھا جائے تو ان میں مصنوعی ذہانت، چین کی صنعتی پیداوار، نایاب معدنیات، حیاتیاتی ہتھیار، امریکی عسکری ٹیکنالوجی، حکومتی کارکردگی، جمہوری نظام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جیسے موضوعات نظر آتے ہیں۔ لیکن جب ان تمام مباحث کو ایک ساتھ رکھ کر دیکھا جائے تو ایک وسیع تر تصویر سامنے آتی ہے۔ یہ تصویر اس دنیا کی ہے جہاں طاقت کے پرانے مراکز اب بھی مضبوط ہیں، لیکن ان کی برتری پہلے جیسی ...