مہنگائی اور ہمارے سماجی رویے | صاحب زادہ زابر سعید بدر
مہنگائی اور ہمارےسماجی رویے صاحبزادہ محمد زابر سعید بدر مہنگائی ہونا کوئی بڑی بات نہیں یہ دنیا بھر کا مسلہ ہے لیکن مصنوعی مہنگائی پیدا کرنا نہایت شرم کی بات ہے جو ہمارے ہاں عام ہے۔ ہم بات اسلام کی کرتے ہیں لیکن ہمارے اعمال یہود و نصاری کو بھی شرمانے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ کوئی عید تہوار ہو یا ملک میں کسی قسم کی ایمرجنسی ہو ہم خدا اور رسول کو بھلا کر ذخیرہ اندوزی شروع کر دیتے ہیں یہ جانتے ہوئے کہ اللہ کریم ایسے لوگوں کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔ ہم صبح و شام ناپ تول میں ہیرا پھیری کرتے ہیں لیکن ہمیں قبر کا کوئی خوف نہیں۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ لوگ پاکستان سے حج عمرے کرتے ہیں اور ہماری لاکھوں بیٹیاں اس لیے بالوں میں چاندی لیے بیٹھی ہیں کہ ان کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ ادویات تک میں ہم ملاوٹ کرتے ہیں اور پوری قوم کو صبح و شام نیکی کا بھاشن دیتے نہیں تھکتے۔ ہم منتظر ہیں ناجانے کب خدا امریکہ کو تباہ کر دے گا یا دنیا کے سارے عیسائی یہودی مارے جائیں گے۔ او بھائی لوگو! ایسا نہیں ہو تا اور نہ کبھی ہوا ہے اپنے کرتوت دیکھو کیا اس قابل بھی ہیں کہ اپنے آپ سے بھی آنکھ ملا سکیں۔ کبھی ان عیسائی ...