جمال الدین افغانی یا سر سید احمد خان, فیصلہ اب ہو جائے, زابر سعید بدر

جمال الدین افغانی یا سر سید احمد خان

فیصلہ اب ہو جائے

صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر 


style="text-align: center;">




جب کوئی بھی فرد یا ادارہ اپنی معین حدود سے تجاوز کرتا ہے جیسا ہمارے یہاں ہوا... 


میڈیا کو آزادی ملی لیکن شتر بے مہار ہو گیا.. 


عدلیہ کے لیے جسٹس افتخار کے لیے سارے قوم نے آمر سے ٹکر لی 

لیکن


ہوا کیا... جوڈیشل ایکٹوزم نامی اصطلاح متعارف ہو گئی... 


پارلیمنٹ کا بھرم ٹوٹنے لگا جس ادارے سے سارے ادارےوجود میں آئے اسی کے فیصلے ایک شخص/فرد واحد چیلنج کرنے لگا... 

یعنی جمہوریت کا تاج ہے پارلیمنٹ اس کا متفقہ فیصلہ بے توقیر ہونے لگا... 

گڈ ٹو سی یو.... نے اپنا مزاق خود ہی بنا دیا... 


جمہوری معاشرہ ہمارے یہاں موجود نہیں ہے. اس کے لیے نسلوں کی وراثت اور برسوں کا تدبر درکار ہوتا ہے. 


بدقسمتی سے 

1958

 ,1969

,1977

,1999

یہ ادوار جمہوریت کی شہادت کے ہیں... 


پاکستان کے لیے اب امریکہ یا یورپین جہموری ماڈل جیسا ہے کی بنیاد پر ممکن نہیں. 


آئیڈیل اپروچ سے باہر آنا ہو گا.. ریڈی میڈ نہیں بل کہ اپنا ناپ دینا ہو گا تاکہ درست فٹنگ ہو... 


پاکستان میں فوج کا کردار ایک ایسی حقیقت ہے جس کا اعتراف اب وائیٹ ہاؤس نے کھلے بندوں کر دیا ہے.... 


دنیا کی طاقت کے مراکز, امریکہ, چین, روس, اور یورپ پاکستانی فوج کا کردار سمجھ چکے اور مان چکے..... 


یہی حقیقت ہے... مستقبل کا رب کا علم ہے لیکن لمحہ موجود میں رہ کر زمینی حقائق کو سمجھنا "ادراک" کہلاتا ہے... 


باقی سب جذباتی پن ہے... جو دنیا میں عمومی اور ہمارے جنوبی ایشیا میں خاصا وافر ہے.... 


مقتدر ادارے کی پالیسی کی سمت اب عوامی نظام کو ساتھ لے کر چلنے کے ساتھ ساتھ ان تمام غلطیوں کا کفارہ ادا کرنا ہے جو ماضی میں ہو چکا... 


وہ اپنے آپ کو سدھار رہے آپ ماضی کے طعنے مت دیں.. لمحہ موجود میں جئیں.. 


مستقبل صرف رب جانتا ہے.... 


کسی بھی انسان کا سب سے بڑا سرمایہ حقیقت پسندی ہے... 


جذباتیت کا نقصان بہت دیکھ لیا... 


ہم نے جمال الدین افغانی نہیں سر سید احمد خان کی سوچ پر چلنا ہے.... 


دنیا کو آج متوازن اقوام کی ضرورت ہے... جرات شجاعت لیکن تدبر کے ساتھ... 


#صاحبـــــــــزادہ_محمدزابرسعیدبدر


Comments

Popular posts from this blog

ایک امریکی نے اپنی شادی کو محفوظ کیسے بنایا, زابر سعید بدر

ڈیورنڈ لائن, تاریخی حقائق اور پاک-افغان تعلقات / صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر

ذہنی بیماروں کو پکڑنے کا. وقت آن پہنچا