سوشل میڈیائی تباہ کاریاں, دنیا جاگ چکی ہم کب جاگیں گے, زابر سعید بدر

سوشل میڈیائی تباہ کاریاں

___________

دنیا جاگ رہی ہے… کیا ہم ابھی سو رہے ہیں؟


صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر



دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک ایک اہم نتیجے پر پہنچ چکے ہیں:

سوشل میڈیا بچوں اور کم عمر لڑکے لڑکیوں پر گہرے اور بعض اوقات خطرناک اثرات ڈال رہا ہے۔


اسی لیے گزشتہ دو برسوں میں متعدد ممالک نے یا تو پابندیاں لگا دی ہیں، یا اس کے قریب پہنچ چکے ہیں۔


آسٹریا نے 14 سال سے کم عمر بچوں پر پابندی کی سمت قدم بڑھا دیا ہے۔

آسٹریلیا  نے سب سے آگے بڑھتے ہوئے 16 سال سے کم عمر افراد کے لیے سوشل میڈیا پر عملی پابندی نافذ کر دی ہے۔

فرانس، ڈنمارک، یونان اور ناروے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سخت قوانین یا پابندیوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔


اسپین اور ملائشیا نے 16 سال کی حد مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انڈونیشیا  اور بھارت میں بھی کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس محدود کرنے یا بند کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں. 


 پولینڈ  اور سلووینا بھی اسی سمت قانون سازی کر رہے ہیں۔

جبکہ برطانیہ میں بھی ایسے قوانین پر سنجیدہ غور جاری ہے۔


یہ ایک واضح عالمی پیغام ہے:

بچوں کو ڈیجیٹل دنیا کے بے لگام اثرات سے بچانا اب ریاستی ذمہ داری بن چکا ہے۔



اسی تناظر میں امریکہ  میں بھی ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں Meta (فیس بک کی مالک کمپنی) کے سربراہ Mark Zuckerberg کو ایک عدالتی کیس میں سخت دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔


ایک خاتون کی جانب سے دائر مقدمے میں عدالت نے کمپنی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے جرمانہ  عائد کیا، جس میں یہ مؤقف سامنے آیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے صارفین خصوصاً نوجوانوں کی ذہنی صحت اور سلامتی کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔


یہ فیصلہ اس بات کی علامت ہے کہ  دنیا اب صرف قانون سازی ہی نہیں، بلکہ عدالتیں بھی اس مسئلے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہیں۔


ہمارے نظریاتی وطن  میں صورتحال مختلف ہے۔


یہاں نہ کوئی واضح پالیسی ہے، نہ سنجیدہ بحث، اور نہ ہی کوئی عملی قدم۔

حالانکہ ہمارے معاشرے میں سوشل میڈیا کے اثرات کہیں زیادہ تیزی سے ظاہر ہو رہے ہیں چاہے وہ ذہنی دباؤ ہو، اخلاقی مسائل ہوں یا تعلیمی نقصان۔ق


دنیا نے خطرہ دیکھ لیا ہے…

قانون بنا رہی ہے…

عدالتیں فیصلے دے رہی ہیں…


کیا ہم انتظار کریں گے یا سوچنا شروع کریں گے؟

Comments

Popular posts from this blog

ایک امریکی نے اپنی شادی کو محفوظ کیسے بنایا, زابر سعید بدر

ڈیورنڈ لائن, تاریخی حقائق اور پاک-افغان تعلقات / صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر

ذہنی بیماروں کو پکڑنے کا. وقت آن پہنچا