دربار جہانگیری میں ٹرمپ اور مودی کی طلبی, تبادلہ خیال || زابر سعید بدر
مغل دربار میں دنیا کے راہ نماؤں کی طلبی صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر لاہور کے شاہی قلعے کے دیوانِ خاص میں آج ایک غیر معمول دربار سجا ہوا ہے۔ سنگِ مرمر کے ستونوں پر سنہری روشنی جھلملا رہی ہے، اور فضا میں ایک عجیب سنجیدگی ہے۔ تختِ شاہی پر شہنشاہِ ہند نورالدین محمد جہانگیر جلال و وقار کے ساتھ جلوہ افروز ہیں۔ ان کے سامنے زنجیرِ عدل آویزاں ہے وہی زنجیر جسے کھینچ کر ایک عام انسان بھی انصاف کی فریاد لے سکتا ہے۔ اسی لیے شہنشاہ کو عادل شہنشاہ کہا جاتا ہے آج دربار میں دنیا کے بڑے رہنماؤں کو طلب کیا گیا ہے۔ سب سے پہلے آگے بڑھے George Washington انہوں نے سر جھکا کر کہا: “جہاں پناہ! ہم نے آزادی کی بنیاد انصاف اور جمہوریت پر رکھی، مگر آج دنیا میں طاقت کا توازن بگڑ چکا ہے۔ اصول کمزور پڑ گئے ہیں، مفادات غالب آ گئے ہیں۔” ان کے بعد Donald Trump نے قدرے سخت لہجے میں کہا: “دنیا ایک مقابلہ ہے، جہاں مضبوط ہی زندہ رہتا ہے۔ اگر ہم اپنے مفادات کا تحفظ نہ کریں تو کوئی اور ہمیں روند دے گا۔” یہ سن کر دربار میں ہلکی سی سرگوشی ہوئی۔ پھر آگے آئے Xi Jinping انہوں نے تحمل سے کہا: “ہم ترقی، استحکام اور اجتم...