Posts

Where Memory Holds Time-Zabir Saeed Badar

Image
  Where Memory Holds Time Sahibzada Zabir Saeed Badar It was a moment of collective surprise. Why was the Raees-e-Azam of Lahore, Quaid-e-Azam’s close companion and a key leader of the Pakistan Movement, Mian Bashir Ahmad, visiting our humble hostel? A little inquiry revealed he had come to see a junior, Saeed Badar. We were astonished—what was it about this soft-spoken boy that had drawn such a distinguished guest? We, the admirers of Urdu literature, sat in awe as Mian Bashir Ahmad, scion of the illustrious Mian family of Baghbanpura, the poet of “Millat ka Pasban hai Muhammad Ali Jinnah,” quietly waited for this junior of ours on a bench instead of the principal’s office. Saeed Badar, in our eyes, was instantly transformed into someone extraordinary. Years later, when historian and Iqbal scholar Dr. Muhammad Ikram Chughtai narrated this incident to me, I felt a surge of pride—because Saeed Badar was my father. It has been three years since he passed away, yet I still feel him be...

ایک ادھورے رشتے کی نفسیات(زابر نامہ)

Image
زٰابِرنامہ ایک ادھورے رشتے کی نفسیات از: صاحبزادہ زٰابِر سعِید بٰدِر کبھی کبھی انسان کسی کو "دوست" سمجھ بیٹھتا ہے، حالانکہ وہ صرف ایک "ساتھی" ہوتا ہے—وقت کا، جگہ کا، یا بس ایک مشترکہ یاد کا۔ مگر انسان کی فطرت ایسی ہے کہ وہ بچپن کے سائے سے امید باندھ لیتا ہے، اور پھر ساری عمر اس امید کو وفا سمجھ کر نبھاتا رہتا ہے۔ یہ نبھانا محبت نہیں، یہ دراصل اپنی ذات سے کی گئی زیادتی ہے، جو اس وہم پر کھڑی ہوتی ہے کہ جو شخص کبھی ہمارا ہم سبق تھا، وہ آج بھی ہماری زندگی میں کوئی حقیقی جگہ رکھتا ہے۔ ایسا تعلق جو بچپن کی خوشبو سے شروع ہو اور وقت کی گرد میں مٹ جائے، وہ اگر لوٹ آئے تو اکثر ہمارے جذبات کے ملبے پر آ کر بیٹھتا ہے۔ وہ شخص جو برسوں بعد ملتا ہے، ہمیں ہماری پرانی سچائیاں یاد دلاتا ہے، مگر اب وہ وقت بدل چکا ہوتا ہے۔ اور وقت کے ساتھ جو لوگ خود کو نہیں بدلتے، وہ دراصل خود کو منجمد رکھتے ہیں—نہ وہ جذباتی طور پر بالغ ہوتے ہیں، نہ اخلاقی طور پر ذمہ دار۔ ایسے لوگ اکثر  passive-aggressive  ہوتے ہیں—نہ پوری طرح ساتھ ہوتے ہیں، نہ کھل کر انکار کرتے ہیں۔ وہ آپ کی ایمرجنسی میں غیر حاضر رہیں ...

جہانگیر کے دور میں ریاست کا مذہبی ڈھانچہ

 شہنشاہ جہانگیر کے دور میں مذہبی آزادی صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر محمد نور الدین جہانگیر، مغل سلطنت کے چوتھے شہنشاہ ، کا شمار ہندوستان کے ان حکمرانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی حکمرانی کے دوران مذہبی رواداری اور انصاف کے اصولوں کو فروغ دیا۔ ان کے دورِ حکومت (1605-1627) کو ایک ایسے وقت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جب مختلف مذاہب کے ماننے والوں کو ریاستی سطح پر مساوی حقوق فراہم کیے گئے اور مذہب کی بنیاد پر تفریق کو کم کرنے کی کوشش کی گئی۔ جہانگیر کے خیالات اور پالیسیاں، جیسا کہ ان کی یادداشتوں تزک جہانگیری میں موجود ہیں، ایک ایسے حکمران کی عکاسی کرتی ہیں جو ذاتی طور پر ایک مخلص مسلمان تھا لیکن اپنی ریاستی پالیسیوں میں مذہبی عقائد کو بنیاد بنانے سے گریز کرتا تھا۔ انہوں نے اللہ کے شکر گزار رہتے ہوئے اپنی فتوحات کو "اسلام کی کامیابیاں" قرار دیا، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان کے فرامین اور اقدامات واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ انہوں نے دیگر مذاہب کے پیروکاروں کے ساتھ کسی بھی قسم کے امتیاز کی حوصلہ شکنی کی۔ جہانگیر کا مذہبی رویہ اور آزادی جہانگیر کی والدہ ایک ہندو راجپوت تھیں، اور اس پس منظر...

ENOUGH IS ENOUGH BY ZABIR SAEED BADAR

Image
  Enough is enough Zᵃᵇⁱʳ Sᵃᵉᵉᵈ Bᵃᵈᵃʳ Why is it so hard for you to understand why you allowed this group to stage this "drama" in the first place? You claim that they are supported by "Afghan elements." You say they possess modern weaponry. We all witnessed the tragic events of May 9. Yet, you have failed to take any concrete action regarding that horrific episode. For the past year and a half, this nation has been the stage of an international drama. You should have used your strength to stop them. Some people only understand the language of force. Some perceive the language of peace, love, and understanding as a sign of weakness. When an animal charges at you, you don’t pamper it—you neutralize it. You’ve spent the last two decades trying to coddle this situation, and even after the May 9 tragedy—a terrifying rebellion, as you have described—you continue to engage in fruitless appeasement. Rebellion is not to be pacified. You have delayed far too long. Regrettably,...

The Great Game Revisited: Is Pakistan Ready for the Next Round?

Image
  The Great Game Revisited: Is Pakistan Ready for the Next Round? Zabir Saeed Badar   " This morning, while browsing my social media, I came across a post by a senior bureaucrat discussing Pakistan's current political situation. I usually avoid engaging in political debates, but this time I felt compelled to respond, and here’s why." No one can deny that you, like many of us, are a concerned and dedicated Pakistani, but your words seem to drift towards idealism rather than practical realities. We all pray that God sends us leaders who will rescue the nation from its difficulties, but let’s face it—where will such leaders come from? The moon? Mars? The reality is that they will emerge from within our own country. Given the state of affairs we see unfolding, where do we think this new leadership will spring from, and what will it look like? We have already experimented with what many considered to be a fresh face—a former cricket hero turned prime minister. We hoped he woul...

استاد بادشاہ نہیں ہوتا مگر

Image
  استاد_بادشاہ_نہیں_ہوتا_مگر ... صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر   کہتے ہیں وقت سب سے بڑا استاد ہے مگر جس ہستی نے مجھے یہ بات سب سے پہلے بتائی وہ میرے استاد تھے۔ استاد کے ساتھ  روح کا رشتہ ہوتا ہے۔استاد کا ادب ہر حال میں فرض ہے۔ میں آج بھی اپنے اساتذہ اکرام کے آگے چلنے کی گستاخی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ کالج کے دنوں میں ایک وین میں سفر کے دوران میرے اسکول کے زمانے کے استاد ایک اسٹاپ سے بیٹھ گئے۔ وین مسافروں سے بھری ہوئی تھی میں نے استاد محترم کواپنی نشست پیش کی اور اپنا تعارف کروایا تو ان کی آنکھوں میں محبت کی ایک چمک سی آ گئی اور بڑے فخر سے انہوں نے ادھر ادھر دیکھا کہ استاد کا احترام آج بھی معاشرے میں موجود ہے۔ ان کی بوڑھی آنکھوں میں بے غرض محبت کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر موجزن تھا ان کا فخر دیکھ کر میری روح کی گہرائیوں میں جو سرشاری سی اتری اور جو طمانیت کا احساس ہوا اس کو بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ میری دادی جان فرمایا کرتی تھیں کہ بے ادب بے مراد، باادب بامراد۔ اس سبق کو میں نے ہمیں یاد رکھا یہی وجہ ہے کہ مجھے میرے طالب علموں سے بہت عزت ملی ہےَ جس نوجوا...

یوم اساتذہ پر ایک پرمغز مکالمہ

Image
  یوم اساتذہ پر ایک پر مغز مکالمہ صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر  __________________ ڈاکٹر رباز سعید: (مسکراتے ہوئے) "السلام علیکم سب کو، آج کا دن خاص ہے، ٹیچرز ڈے ہے، اور میں چاہتا ہوں کہ آپ کو ایک کہانی سناؤں جس سے آپ سب کو زندگی کا ایک اہم سبق ملے۔ اس کہانی کا مقصد آپ کو یہ سکھانا ہے کہ آپ کس طرح بغیر کسی کو نقصان پہنچائے، بغیر کسی سے حسد کیے،  دوسروں سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ " (طلبا مکمل خاموشی سے ڈاکٹر سعید کی طرف دیکھ رہے ہیں، ڈاکٹر سعید بلیک بورڈ کی طرف بڑھتے ہیں۔) ڈاکٹر رباز سعید: "چند سال پہلے، میں ایک وزیٹنگ پروفیسر کی کلاس میں بیٹھا تھا، بالکل اسی طرح جیسے آپ سب آج بیٹھے ہیں۔ وہ کلاس میں آئے، ایک لفظ کہے بغیر انہوں نے بلیک بورڈ پر ایک لمبی لکیر کھینچی اور ہم سب سے پوچھا کہ اسے چھوئے بغیر کیسے چھوٹا کیا جائے؟" علی:(حیرانی سے) "چھوئے بغیر؟ یہ تو ناممکن ہے، سر!" ڈاکٹر رباز سعید:(مسکراتے ہوئے) "بالکل ایسا ہی ہم نے بھی سوچا تھا۔ لیکن پروفیسر انصاری نے بغیر لکیر کو چھوئے اس کے نیچے ایک بڑی لکیر کھینچ دی، اور یوں پہلی لکیر خود بخود چھوٹی ہو گئی۔" ...