جب سچ اور جھوٹ کا فرق ختم ہوتا ہے /صاحب زادہ زابر سعید بدر
جھوٹ کی نفسیات صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر ہنّاآرنٹ (1906-1975) ایک مشہور جرمن نژاد فلسفی تھیں جنہوں نے سیاست، فکریات، اور کلچر کے بارے میں اہم تصورات پیش کیے۔ وہ نازی حکومت کے دوران جرمنی سے فرار ہو کر امریکہ آئیں اور یہاں انہوں نے فلسفہ اور سیاسی سائنس کی تعلیم دی۔ آرنٹ کی سب سے مشہور کتابوں میں"The Origins of Totalitarianism" (1951) اور The Human Condition" (1958) شامل ہیں، جنہوں نے بیسویں صدی کی سیاست پر گہرا اثر ڈالا۔ جھوٹ اور سچائی کے بارے میں ان کے خیالات خاص طور پر ان کی کتاب "Crises of the Republic" (1972) میں نظر آتے ہیں، جہاں انہوں نے "Lying in Politic" نامی مضمون میں جھوٹ اور سیاسی طاقت کے درمیان تعلق کو واضح کیا۔ اس میں وہ اس بات پر روشنی ڈالتی ہیں کہ کس طرح مسلسل جھوٹ بول کر عوام کو الجھن میں ڈال دیا جاتا ہے، تاکہ آخر کار کوئی بھی کسی بات پر یقین نہ کرے۔ اسی طرح، ان کی دوسری مشہور تصانیف میں "The Life of the Mind" (1978) اور "On Revolution" (1963) بھی شامل ہیں، جن میں انہوں نے انسانی فطرت اور سیاسی اصولوں کا عمیق ت...