Saeed Badar & Mian Family of Baghbanpura,Zabir Saeed Badar
اردو English جسٹس میاں محمد شاہ دین صاحب ہمایوں برطانوی ہندوستان کے پہلے مسلمان جج اور برطانوی پنجاب کے پہلے مسلمان چیف جسٹس۔ مسلم لیگ کے بانیان میں شامل، شملہ وفد 1906 کے رکن اور آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر بھی رہے۔ علامہ اقبال نے ان کے لیے بانگ درا میں مشہور نظم اے ہمایوں لکھی۔ سر میاں محمد شفیع مسلم لیگ کے بانیان میں سے ایک اور مسلم لیگ کا نام تجویز کرنے والے۔ جداگانہ انتخاب پر ڈٹے رہنے کی وجہ سے مسلم لیگ دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔ تحریک پاکستان میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔ 1932 میں ان کی اچانک وفات نے تاریخ کا دھارا بدل ڈالا۔ بیگم جہاں آرا شاہنواز سر میاں محمد شفیع کی صاحبزادی اور تحریک پاکستان میں خواتین کی ہراول دستے کی رہنما۔ ان کی کتاب Father and Daughter قیمتی تاریخی دستاویز ہے۔ بیگم گیتی آرا بشیر احمد سر میاں محمد شفیع کی دوسری صاحبزادی، میاں بشیر احمد کی اہلیہ اور جسٹس شاہدین کی بہو۔ خواتین کو متحرک کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا، خصوصاً 1940 کے لاہور اجلاس میں۔ میاں بشیر احمد مسل...