افغانستان اپنا سب سے بڑا دشمن خود ہے, صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر
افغانستان — ایک ملک جو خود ہی اپنا سب سے بڑا دشمن بن چکا ہے صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر علاقائی کشیدگی، سرحدی ہلاکتیں، عالمی دباؤ اور داخلی کمزوریاں افغانستان کو مزید تنہائی کی طرف دھکیل رہی ہیں ایران کی سرحدی جھڑپیں اور اموات علاقائی ریاستوں کا سخت مؤقف اور عالمی دباؤ افغانستان کے گرد ایک بار پھر خطرات کی باڑھ کھڑی ہوتی جا رہی ہے۔ پے در پے ایسے واقعات سامنے آرہے ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ خطے میں افغان سرزمین سے متعلق بے اعتمادی نہ صرف بڑھ رہی ہے بلکہ عملی اقدامات تک جا پہنچی ہے۔ گزشتہ ہفتے ایران کی سرحد پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا، جہاں فرّاہ کے قریب ایرانی سرحدی اہلکاروں کی فائرنگ سے کم از کم دس افغان شہری ہلاک ہوئے۔ یہ وہ افراد تھے جو غربت، بیروزگاری اور غیر محفوظ معاشی حالات کے باعث ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ واقعے کی تصدیق افغان ذرائع او...