پاکستان افغانستان اور نیو ورلڈ آرڈر, صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر
_“ علاقائی سیاست کا بدلتا منظرنامہ: پاکستان، افغانستان اور نئی گریٹ گیم___ صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر سن 2000 میں جب صحافی اور تجزیہ نگار Ahmed Rashid نے اپنی کتاب Taliban: Islam, Oil and the New Great Game in Central Asia شائع کی، تب افغانستان ایک غیر یقینی کیفیت میں تھا۔ نہ نائن الیون ہوا تھا، نہ امریکہ نے افغانستان میں طویل مدتی مداخلت کی تھی، اور نہ نیٹو کی جنگ شروع ہوئی تھی۔ احمد رشید نے دو ممکنہ راستے واضح کیے: ایک امن اور اقتصادی ترقی کا راستہ، اور دوسرا مسلسل کشمکش اور عدم استحکام کا راستہ۔ انہوں نے لکھا کہ اگر افغانستان میں قیام امن ممکن ہوا تو پورے خطے کو بے پناہ فوائد حاصل ہوں گے۔ اقتصادی تعمیرِ نو کے ذریعے منشیات، دہشت گردی، فرقہ واریت اور کالے دھن کے باعث پیدا شدہ مسائل پر قابو پایا جا سکے گا۔ خطے میں پاکستان کی تنہائی ختم ہوگی، وسطی ایشیائی ریاستوں کو سمندر تک رسائی کے نئے راستے ملیں گے، ایران عالمی برادری میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا، اور ترکی، چین اور روس اپنے علاقائی و تاریخی مفادات کے تحفظ میں کامیاب ہو سکیں گے۔ احمد رشید نے واضح کیا کہ اگر امن ق...